• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی توانائی تشکیل دے دی

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کابینہ کمیٹی توانائی تشکیل دے دی۔

وفاقی وزیر پاور اور پیٹرولیم کو کابینہ توانائی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، وزیر خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور و نجکاری کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، مواصلات، ریلویز اور میری ٹائم افیئرز بھی کابینہ کمیٹی توانائی میں  شامل ہیں، کمیٹی ارکان میں وزیر قانون، موسمیاتی تبدیلی اور آبی وسائل بھی شامل ہیں۔

سابقہ دور میں شہباز شریف بطور وزیراعظم کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین تھے، نگراں وزیراعظم نے کابینہ توانائی کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس نہیں رکھی۔

قومی خبریں سے مزید