• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلمی فاؤنڈیشن کا ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کو 10 لاکھ کا انعامی چیک

زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کو 10 لاکھ روپے انعام کا چیک پیش کیا گیا۔

زلمی فاؤنڈیشن اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے حمزہ خان کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جتوایا تھا۔

زلمی فاؤنڈیشن ماضی میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم، جویلین تھروور ارشد ندیم اور اسپیشل ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات دے چکی ہے۔ 

زلمی فاؤنڈیشن اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ حمزہ خان کی کامیابی پر فخر ہے۔ زلمی فاؤنڈیشن مستقبل میں بھی قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید