چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے۔
لطیف کھوسہ کو ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنسے 20 منٹ سے زائد گزرنے کے بعد ریسکیو ٹیم لفٹ کھولنے کے لیے پہنچی جس کے بعد لطیف کھوسہ لفٹ سے نکل آئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا بھی لفٹ میں موجود تھے۔
کیس ختم ہونے کے بعد لطیف کھوسہ نکلے مگر گراؤنڈ فلور پر لفٹ کا دروازہ نہیں کھلا تھا۔
اس دوران وکلا لفٹ کے باہر کھڑے لطیف کھوسہ کا انتظار کرتے رہے۔