• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے 15 اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ پر اتفاق لندن میں شریف فیملی کے اجلاس میں ہوا۔

اس سے پہلے نواز شریف کی وطن واپسی ستمبر کے وسط میں طے کی گئی تھی۔

شہباز شریف نے مشورہ دیا کہ نواز شریف ستمبر کے بجائے اکتوبر کے وسط تک پاکستان پہنچیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر بڑے جلسے کیے جائیں گے۔

دوسری جانب نواز شریف سے شہباز شریف، سینیٹر افنان اللّٰہ، سلیمان شہباز، و دیگر کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کی صورت حال پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کے رویے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے شرکاء کو اپنی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا، نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بھی شرکاء نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید