• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینز ٹینس رینکنگ:ٹاپ 6 میں کوئی تبدیلی نہ آئی

پیرس (جنگ نیوز) اے ٹی پی کی جانب سے مینز سنگلز ٹینس کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کردی گئی، طویل عرصے سے عالمی نمبر ون کی پوزیشن پر قابض سربیئن اسٹار نووک جوکووک کیلئے کوئی خطرہ نہیں بن سکا، ان کا اب بھی 16950 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر ہے، گزشتہ دنوں نئی جاری ہونے والی رینکنگ کی ٹاپ 20میں زیادہ اکھاڑ پچھاڑ نہیں ہوئی تاہم 6 پوزیشنز کے بعد تھوڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی، پانچوں بارکوئنز ٹائٹل اپنے نام کرنے والے اینڈی مرے کے اب بھی 8915 پوائنٹس اور انہوں نے دوسرے نمبر کو جلا بخشی، ہال مینز ٹینس کے سیمی فائنل میں مات کھانے والے راجر فیڈرر نے 6745 کے ہمراہ تیسرا نمبر سنبھالا، انجری سے اب تک مکمل طور پر صحت یاب نہ ہونے والے رافیل نڈال چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں، اسٹینیلس واورینکا پانچویں درجے پر فائز ہوئے، کائی نیشکوری چھٹی، میلوس رائونک ساتویں، فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی پانے والے ڈومینک تھیم آٹھویں ، ٹوماس بریڈیچ نویں اور رچرڈ گیسکوئٹ دسویں پوزیشن پر رہے، 11ویں سے 14 ویں پوزیشنز پر بالترتیب ڈیوڈ گوفن، جوئے ولفریڈ سونگا، مارن کلک اور ڈیوڈ فیرر جلوہ گر ہیں۔ اس کے بعد کی پوزیشنز پر تھوڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ گیل مونفلز کو ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے 16ویں نمبر پر جانا پڑا، ایک سیڑھی پھلانگتے ہوئے 15 ویں نمبر پر ان کی جگہ روبرٹو بوٹسٹا نے ہتھیائی۔ جون اسنر کی 17ویں پوزیشن کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ، نک کریگوئس ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے 18ویں نمبر پر آگئے، برنارڈ ٹومک کی ٹاپ ٹوئنٹی میں واپسی ہوئی اور وہ 22ویں سے 19ویں درجے پر پہنچے، جائلز سیمون دو قدم پیچھے ہٹ کر ٹاپ 20 کے آخری شریک بنے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین