• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتخانے کی آڑ میں ساڑھے 8 کروڑ کی شراب کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاکستان کسٹمز کے عملے نے پورٹ قاسم سے سفارت خانے کی آڑ میں ساڑھے 8 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

حکام کے مطابق گڈز ڈکلیریشن میں سفارتخانے کے نام پر درآمد شدہ کنٹینر میں گھریلو سامان ظاہر کیا گیا تھا۔

کسٹمز حکام نے مشکوک کنٹینر کو روک کر تصدیق کےلیے متعلقہ سفارت خانے کو خط لکھ دیا، جس پر سفارت خانے نے درآمدی سامان سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق جانچ پڑتال پر کنٹینر سے گھریلو سامان کے بجائے غیرملکی شراب برآمد ہوئی، برآمد شدہ غیرملکی شراب کی مالیت 8 کروڑ 48 لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔

کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ گروہ کے دیگر مزید اركان كو پكڑنے كے لیے تفتیش اور کوشش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید