• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ :اروپ سب ڈویژن میں مسلسل13گھنٹے بجلی بند

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)لائنوں کی مرمت کے بہانے رمضان المبارک کے تیسرے جمعتہ المبارک کو گرمی کی شدت کے باوجود اروپ سب ڈویژن میں مسلسل تیرہ گھنٹے بجلی بند کر دی گئی جبکہ دیگر علاقوں میں بھی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا روزہ داروں سمیت دیگر لوگوں کی بڑی تعداد سخت گرمی میں تڑپتی رہی لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے جبکہ اروپ کی بعض مساجد میں نمازیوں نے جدید دور میں مٹی کے تیمم کر کے نماز جمعہ ادا کی علاقہ بھر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے گیپکو کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اروپ سب ڈویژن میں سب سے زیادہ اب تک اوور بلنگ کی جارہی ہے جبکہ آئے روز مختلف بہانوں سے سخت گرمی کے باوجود گھنٹوں بجلی بند کر دی جاتی ہے گزشتہ روز صبح ساڑے چار بجے سے شام 5بجے تک بجلی بند رہی پاکستانی ہیومن رائٹس کمیشن کے ضلعی کو آرڈنیٹر محمد سعید اعوان نے کہا کہ تمام ثبوتوں کے ساتھ متعلقہ گیپکو حکام کیخلاف عدالت میں رجوع کرنے کے علاوہ حکومت کے اعلیٰ حکام کو بھی تحریری طور پر آگاہ کریں گے اور ذمہ داروں کیخلاف اب کارروائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے عوام روز روز کی طویل لوڈشیڈنگ سے تنگ آچکے ہیں تاہم ادھر گیپکو ذرائع کے مطابق اروپ گرڈ سٹیشن میں خرابی پیدا ہو گئی تھی تاہم دیگر علاقوں میں بلاوجہ بجلی بند نہیں کی جاتی۔ 
تازہ ترین