مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) پی ڈی ایم سربرا مولانا فضل الرحمان دورہ سعودی عرب کے دوران مدینہ منورہ روضہ رسولﷺ پر حاضری کے بعد مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔مکہ پہنچنے پر پارٹی زمہ داران انجینئر سجاد احمد اور دیگر نے استقبال کیا۔ عمرہ کی ادائیگی کے بعد مکہ میں ملکی امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی۔ انہوں نے سعودی عرب میں پارٹی اور اہم کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کی ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اگلے دو دن مکہ میں قیام کے دوران پارٹی ورکر اور اہم سعودی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔