اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر نیب ترامیم کیس سماعت کے لئے مقرر ہو گیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ (کل) منگل 29اگست کوسماعت کرے گا، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اعجاز الاحسن بینچ میں شامل ہیں۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔