• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو مکیش کمار کی گرفتاری سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو سابق صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے سابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی 12 ستمبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔

مکیش کمار چاولہ کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں محکمہ ایکسائز اور فوڈز میں کرپشن کی انکوائریز جاری ہیں۔

عدالت نے مکیش کمار چاولہ کو نیب سے انکوائری میں مکمل تعاون کرنے کا حکم دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے نیب حکام سے آئندہ سماعت پر انکوائری کی تفصیلات طلب کرلیں۔

قومی خبریں سے مزید