لاہور میں انسداد منشیات اسمگلنگ یونٹ کا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ہی منشیات فروشی میں ملوث نکلا ہے۔
لاہور پولیس نے انسداد منشیات اسمگلنگ یونٹ کے ڈی ایس پی مظہر اقبال کے گھر سے 7 کلو آئس، چرس اور 8 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔
مظہر اقبال کی ٹیم میں شامل سب انسپکٹر محمود، اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کاشف سمیت 4 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی مظہر اقبال پولیس کے چھاپے کے وقت فرار ہوگئے تھے۔