• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں محکمہ تعلیم کے ا فسروں کی3سیٹیں خالی

ملتان( سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں تعلیمی ا فسروں  کی3سیٹیں خالی ہیں،افسروں کی عدم تعیناتی کے باعث انتظامی امورنمٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے، ضلع ملتان میں اس وقت ڈپٹی ڈی ای او زنانہ شجاع آباد‘ڈپٹی ڈی ای او زنانہ جلالپور اور ڈپٹی ڈی ای او مردانہ تحصیل صدر ملتان کی سیٹیں خالی ہیں ، واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ نگہت غزالہ بھی 30جولائی کو ریٹائر ہو رہی ہیں جس کے بعد یہ سیٹ بھی خالی ہو جائے گی ۔
تازہ ترین