سائفر کیس چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں رہائی میں رکاوٹ بن گیا۔
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پہلے سے 30 اگست (کل) تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے۔
اس کیس میں سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔
جج ابوالحسنات نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے لیے حکم بھی دے رکھا ہے۔