لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پرویز الہٰی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔
پرویز الہٰی کو گرفتار نہ کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد اور نیب گرفتاری کالعدم قرار دینے سے متعلق سماعت ہوئی۔
جسٹس امجد رفیق نے پرویز الہٰی کی درخواست پر بطور اعتراض کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے درخواست کل سماعت کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نے اعتراض ختم کرنے پر کہا کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض قانونی ہے۔
جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ آپ جوڈیشل سائیڈ پر اپنا مؤقف دے سکتے ہیں۔