برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کل چین کا دورہ کریں گے، ان کی ملاقات چینی نائب صدر اور اپنے ہم منصب سے ہوگی۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ کے دورے کا مقصد برطانیہ چین کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔
برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ چینی حکام سے ماحولیاتی تبدیلیوں اور یوکرین جنگ سے متعلق بات چیت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ چین اختلافی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ برطانیہ اور چین کے تعلقات سیکیورٹی خدشات، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام پر کئی سالوں سے کشیدہ ہیں۔
گزشتہ 5 سالوں میں کسی برطانوی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ چین ہوگا۔
واضح رہے کہ برطانیہ کی سابق حکومت نے سیکیورٹی خدشات پر ملک میں چینی سرمایہ کاری پر پابندی لگائی تھی۔