• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذلفی بخاری کا سائفر کیس میں عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ذلفی بخاری نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی سائفر کیس میں گرفتاری پر ردعمل دے یا۔

ایک بیان میں ذلفی بخاری نے سابق وزیراعظم کو اُس بل کے تحت حراست میں لیا گیا ہے، صدر مملکت نے جس بل کی منظوری نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کو بغیر کسی قانونی حیثیت کے زبردستی عمل میں لایا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا قوانین اور ان میں سخت ترامیم صرف ایک شخص یا پارٹی کو نشانہ بنانے کےلیے ہیں؟

قومی خبریں سے مزید