• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی، سات سالہ بچے کو زندہ جلادیا گیا، پڑوسن خواتین گرفتار

میانوالی(صباح نیوز) سات سالہ بچے کو زندہ جلادیاگیا ،میانوالی کے نوحی علاقہ واں بھچراں میں سات سالہ احسان علی ولد سر دار علی صبح گھر سے کھیلنے کیلئے گلی میں گیا ،دن12بجے تک گھر واپس نہ آیا توتلاش شر وع کی گئی توقریب کے گھر سے جلنے کی بو آنے پر چیک کیا گیا تو بوسے کے جلتے ڈھیر میں احسان علی کی دبی ہوئی جلی ہوئی تشدد شدہ نعش ملی ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوصادق علی ڈوگرسمیت پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی،تھانہ واں بھچراں پولیس نے مشکوک حرکات پر پڑوسن فتح خاتون ،اسکی بیٹی عاصمہ بی بی اور بیٹے عرفان کو حراست میں لے لیا ،مقدمہ درج کر لیا گیا ،مقتول احسان علی کا والد سعودی عرب میں ملازمت کر تا ہے ۔
تازہ ترین