• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری افسران کو مفت بجلی دینے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور(اے پی پی)پشاور ہائیکورٹ میں سرکاری افسران کو مفت بجلی دینے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ پشاور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں واپڈا اور دیگر سرکاری افسران کو بجلی کے مفت یونٹ دینے کے اقدام کو ختم کرنے اور عوام کے بلوں سے اضافی ٹیکسز کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ایڈووکیٹ امین الرحمن یوسفزئی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ واپڈا حکام نے مختلف طریقوں سے عوام کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، جولائی میں بجلی کے جو بلز آئے ہیں وہ غریب عوام کہاں سے ادا کریں گے۔
ملک بھر سے سے مزید