پاکستان فلم، ڈرامہ انڈسٹری کے معروف و لیجنڈری اداکار نیئر اعجاز نے حالیہ انٹرویو میں تمغۂ امتیاز نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے نجی زندگی کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ تین بار اولاد نرینہ عطا ہوئی لیکن حیات نہ رہی۔
حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں سینئر اداکار نیئر اعجاز نے بطور مہمان شرکت کی اور اپنے کیرئیر کے ساتھ ساتھ نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔
پرائڈ آف پرفارمنس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے پہلے میزبان سے کہا کہ آپ نے دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا، پھر بتایا کہ وہ پاکستان کے واحد اداکار ہیں جنہیں ’A man with thousand faces‘ کا ٹائٹل آئیکون اخبار کی جانب سے ملا ہے، انہوں نے اور محمود اسلم صاحب نے پہلی بار ٹی وی اسکرین پر خواجہ سرا کا کردار نبھایا جسے بے حد پسند بھی کیا گیا اور بہت عزت بھی ملی، انہیں ان خدمات کے عوض 15 برس قبل تمغہ امتیاز مل جانا چاہئے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک تمغہ امتاز نہ ملنے پر کوئی غم تو نہیں ہے لیکن اب اس کی اہمیت بھی نہیں رہی‘۔
انہوں نے دوران گفتگو بتایا کہ انہیں پہلی بار ڈرامہ کرنے پر 425 روپے کا چیک ملا جبکہ اولاد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں اللہ تعالیٰ نے 3 بار اولاد نرینہ سے نوازا لیکن پہلی دو اولادیں پیدائش کے کچھ دن بعد انتقال کر گئی اور تیسری اولاد قبل از پیدائش فوت ہوگئی۔
دوران شو دوسری شادی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی کو 20 برس ہوگئے، وہ صرف ایک شادی کے ہی قائل ہیں لیکن عشق ہوتے رہتے ہیں، دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔