پائیدار فن تعمیر شہری ڈیزائن میں بڑھتا ہوا رجحان ہے۔ حالیہ برسوں میں، کئی منصوبوں نے تعمیراتی شعبے کے کاربن فوٹ پرنٹ کو بڑی حد تک کم کرنے کے لیے شمسی توانائی کو استعمال میں لاتے ہوئے فن تعمیر کو توانائی کی پیداوار سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ یہ صرف فعالیت کے بارے میں نہیں ہے، تاہم شمسی فن تعمیر کے منصوبوں کا مقصد جمالیاتی ڈیزائن کے ساتھ عملیت اور پائیداری کو جوڑنا ہے۔
شمسی آرکیٹیکچر
سورج کو ذہن میں رکھتے ہوئے تعمیر کی تاریخ کئی ہزار سال پر محیط ہے۔ قدیم معاشروں جیسے کہ شمالی امریکا میں یونانی اور آبائی پیئبلون نے اندرونی ماحول میں پائے جانے والے ہوا کے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لیے غیر فعال شمسی ڈیزائن کے اصولوں کو استعمال کرنے کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ ماحولیات تبدیلی کے بحران نے اختراعی طریقوں کو فروغ دیتے ہوئے کارروائی کی ضرورت کو شفاف بنا دیا ہے۔ تعمیراتی صنعت کو طویل عرصے سے گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کرنے والوں شعبوں میں سے ایک مانا گیا ہے۔
صرف کنکریٹ کی پیداوار عالمی سطح پر کاربن کے تمام اخراج کی تقریباً 8فیصد کی ذمہ دار ہے۔ ایمبیڈڈ کاربن اخراج، لائف ٹائم اخراج، ٹرانسپورٹیشن، پلانٹ کے آلات کو چلانے کے لیے فوسل فیول کا استعمال اور خام مواد کا بڑی مقدار میں نکالنا اس شعبے کے ماحولیاتی اثرات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ شمسی آرکیٹیکچراصول فن تعمیر اور تعمیرات کو درپیش مسائل کا ممکنہ حل ہیں۔ اس شعبے میں کام کرنے والے آرکیٹیکٹس اور انجینئرز ماحولیاتی طور پر موزوں ڈیزائن کو نافذ کرنے اور نئی اور موجودہ عمارتوں کے لیے توانائی کے بوجھ کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
شمسی آرکیٹیکچر میں غیر فعال تکنیکوں اور تصورات جیسے ماحولیات دوست ڈیزائن اور غیر فعال تکنیکوں کو شامل کرنے کے لیے توسیع کی گئی ہے۔ توانائی سے بھرپور ڈیزائن کا حصول ایک متوازن عمل ہے۔ تعمیر میں عمارت کے آپریشن سے زیادہ توانائی استعمال ہوتی ہے۔ شمسی آرکیٹیکچر ایمبوڈڈ کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ مختصراً، شمسی آرکیٹیکچر توانائی کی بچت والی عمارتوں کے ڈیزائن میں شمسی توانائی کے استعمال پر زور دیتا ہے، جس سے تعمیرات کے ماحولیاتی اثرات کو کافی حد تک کم کیا جاتا ہے۔ فنکشنل کے علاوہ، یہ ایک جدید ڈیزائن کا تصور بھی فراہم کرتا ہے جو تعمیر شدہ عمارت اور قدرتی ماحول کے درمیان ایک پل کا کام کرتا ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی سائےدار چھت
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ایک پروجیکٹ کا مقصد میٹروپولیٹن ایریا کے سیکنڈ وارڈ میں دنیا کا سب سے بڑا شمسی توانائی سے چلنے والا سنڈیل (Sundial)بنا کر شمسی آرکیٹیکچر کی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ ریکارڈو ماریانو نامی آرکیٹیکٹ فرم کی طرف سے ڈیزائن کردہ ’آرک آف ٹائم‘ ایک صاف نامیاتی ڈیزائن میں فوٹو وولٹک پینلز کو شامل کرتا ہے۔ یہ سالانہ تقریباً 4لاکھ کلو واٹ بجلی پیدا کرنے کے قابل ہے، جو چالیس مکانات کی بجلی ضروریات کے لیے کافی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ تنصیب مقامی لوگوں اور گھومنے پھرنے کے لیے آنے والوں کو عوامی جگہ پر سایہ فراہم کرتی ہے۔
سورج کی شعاعیں ہر شمسی گھنٹے میں محراب کے نیچے زمین پر ایک بیضوی شکل میں منٹ اپرچر اور بڑے سوراخوں کے ذریعے مرتکز ہوتی ہیں، جس سے وہاں آنے والوں کو اسمارٹ فون یا گھڑی کی ضرورت کے بغیر وقت دیکھنے میں مدد ملتی ہے۔ لینڈ آرٹ جنریٹر کے ذریعے شروع کیا گیا یہ منصوبہ جنوب کی طرف پویلین کی رُخ ہے۔ یہ زمین اور کائنات دونوں سے میل کھاتا معلوم ہوتا ہے، جو کہ شمسی آرکیٹیکچر کی طاقت کا مظاہرہ کرتا ہے تاکہ جمالیاتی اعتبار سے محروم شہری علاقوں میں لوگ اس سے خوش ہوں اور یہاں آکر محظوظ ہوسکیں۔
شمسی پویلین
ڈچ فرموں V8آرکیٹیکٹس اور مرجان وین اوبیل اسٹوڈیو نے سولر پویلین ڈیزائن کیا ہے، جو 2022ء کے ڈچ ڈیزائن ویک میں شرکت کرنے والوں کے اجتماع کی جگہ ہے۔ ساحل سمندر کی ایک بہت بڑی کرسی سے مشابہ اس ڈھانچے میں سایہ فراہم کرنے اور بجلی پیدا کرنے کے لیے کثیر رنگ کے فوٹو وولٹک سولر پینلز شامل ہیں۔ خم دار چھت کو تاروں اور لوہے کے کھمبوں سے سہارا دیا گیا ہے۔
دوبارہ استعمال شدہ اسٹیل کے شہتیر، فرش کے ساتھ ملتے ہیں جبکہ لکڑی سے بنی چیزیں پنڈال میں آنے والے لوگوں کے بیٹھنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ 380نیلے، سرخ اور نارنجی سولر پینلز کو شعلے کے ڈیزائن میں چھت میں ایک چھوٹے سے مشاہداتی سوراخ کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ کھلا ڈھانچہ یہاں آنے والوں کو یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ پورا منصوبہ کس طرح چلتا ہے، اور شمسی پویلین سے پیدا ہونے والی بجلی کا استعمال سائٹ پر موجود بیٹری اسٹوریج کے ذریعے حرارتی اور روشنی کے لیے کیا جاتا ہے۔ ایک حسی تجربہ جس نے شمسی آرکیٹیکچر کی طاقت کا مظاہرہ کیا، شمسی پویلین اس ابھرتے ہوئے میدان میں نئےڈیزائنوں میں سے ایک ہے۔
شمسی آرکیٹیکچر ایک ابھرتی ہوئی ڈیزائن فیلڈ ہے ۔ تعمیرات کو اپنے خالص صفر اہداف حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات سے بچنے میں مدد ملے۔ شمسی ڈیزائن ڈھانچے کی توانائی کی کارکردگی کو بڑھا کر اس میں مدد فراہم کرتا ہے جب کہ تعمیراتی شکل اور کام کے بارے میں سوچنے کے جدید طریقوں کا مظاہرہ کرتا ہے۔