گھر سجانا ایک آرٹ ہے۔ ویسے تو یہ آرٹ مرد اور خواتین دونوں کا خاصہ سمجھا جاتا ہے، تاہم خواتین اس کام میں مردوں سے آگے ہوتی ہیں۔ خاتون خانہ، گھر کو خوب صورت رکھنے کے لیے روزانہ کچھ نہ کچھ کرتی رہتی ہیں۔ گھر میں باغیچہ بنانا یا گملوں میں خوش نما بیل، پودے لگانا کئی خواتین کا محبوب مشغلہ ہوتا ہے۔ یہ کام ان کے جمالیاتی ذوق کا ایک حصہ ہے۔
گھر اور بالکونی میں پھول والے خوش نما پودے لگانے سے مکان کی خوش نمائی اور دلکشی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اب ہر گھر میں گملوں میں پودوں کو سجائے رکھنا رواج بن گیا ہے۔
یہ کہا جائے تو بیجا ناں ہوگا کہ گملوں میں پودوں کو سجانا، ہماری زندگی کا ایک حصہ بن گیا ہے۔ زمانہ قدیم میں مٹی کے گملوں کا استعمال عام تھا، اس کے بعد نقش و نگار کے حامل گملوں کا چلن عام ہوگیا۔
آج کل ایئر پاٹس کا رواج چل پڑا ہے۔ ایئر پاٹس، جسے ہوائی گملے کہتے ہیں، پلاسٹک کے بنے ہوتے ہیں۔ قدیم مصری تہذیب میں گملوں کے استعمال کا تذکرہ ملتا ہے۔ اس کے بعد رفتہ رفتہ دیگر تہذیبوں میں گملوں کا استعمال عام ہوتا گیا۔
خوش نما پودوں کی نشونما کے لیے مٹی کے گملے استعمال ہونے لگے اور مٹی کے گملے آج بھی زیر استعمال ہیں، تاہم عصری دور میں پلاسٹک کے گملے بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔
اِن ڈور پلانٹس کے لیے ضروری ہے کہ ان کو صحیح جگہ پر رکھا جائے۔ تو سب سے پہلے ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ گھر میں کس جگہ کے لیے آپ کو کس طرح کے پودوں کا انتخاب کرنا چاہیے۔
ڈرائنگ روم
آپ کا کمرہ چوکور ہے تو پتلے پتوں والے پودوں کا انتخاب کریں، کیونکہ گھنے اور گول پتوں والے پودے اچھا تاثر نہیں دیں گے۔ مختلف سائز کے پودے اکٹھے بھی کارنر میں یا اسٹینڈ کے ساتھ رکھے جاتے ہیں۔
ڈائننگ روم
ڈائننگ روم کے کارنر میں بھی اِن ڈور پلانٹس کی سیٹنگ کی جاسکتی ہے لیکن اگر پھولوں والے پودے ہوں تو زیادہ بہتر لگے گا۔ اگر آپ کے گھر میں چوڑی اور کھلی راہ داری ہے تو وہاں بھی خوبصورت پودے رکھ دیں، بہت اچھا تاثر ملے گا۔
بیڈ روم
بیڈ روم میں Lilyکے پودے سب سے زیادہ جاذب نظر محسوس ہوتے ہیں، میز پر چھوٹے پودے رکھیں، جس کے لیے لکڑی کا جیولری باکس، پھلوں یا سبزیوں کے کین، ٹوکری وغیرہ میں بھی پودے اُگائے جاسکتے ہیں۔
ٹی وی لاؤنج
ٹی وی لاؤنج میںTV ٹرالی کے برابر میں پودے نہ رکھیں کیونکہ یہ بار بار آپ کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتے ہیں اور واپس سکرین پر نظر ڈالنے سے آنکھوں پر دباؤ پڑتا ہے، ایسے پودوں کو صوفوں کے سا تھ رکھیں اور خیال رہے کہ ان کی لمبائی زیادہ نہ ہو۔
کچن
باورچی خانے کی شیلف یا شوکیس اِن ڈور پلانٹس کے لیے موزوں ترین جگہیں ہیں۔ باورچی خانے میں چونکہ پانی کا زیادہ استعمال ہوتا ہے، لہٰذا یہاں آپ ان پودوں کا شوق پورا کرسکتے ہیں، جنہیں زیادہ پانی کی ضرورت ہو تی ہے۔کچن میں فریج کے اوپر باسکٹ میں لگے فرن کو رکھا جاسکتا ہے، کسی بھی خالی جار، استعمال شدہ ٹی پاٹ میں بھی پودے رکھے جاسکتے ہیں۔
باتھ روم
باتھ روم میں سر سبز پودے اور پھول رکھ کر تازگی کا احساس بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے وہ پودے منتخب کریں جو نمدار ہوا میں پھلتے پھولتے ہیں، جیسے فرن اور جنگل پلانٹس وغیرہ۔ فرن زیادہ بہتر اس لیے ہیں کہ یہ کم روشنی میں بھی تروتازہ رہتے ہیں اورکئی اقسام میں دستیاب ہیں۔ باتھ روم میں کموڈ کے فلش پرAfrican violet بھی رکھا جاسکتا ہے۔Orchidsبھی بہت اچھے رہتے ہیں۔
گملے یا کنٹینرز
زیادہ تر لوگ پلاسٹک کے گملوں کو کنٹینر میں رکھتے ہیں۔ کنٹینرز کا انتخاب ہمیشہ پودے کے سائز اور رنگ کے حساب سے کرنا چاہیے۔ اصل میں ایک اچھا کنٹینر ہی پودوں کی خوبصورتی کو بڑھاتا ہے۔ ایک بڑے کنٹینرمیں دو یا تین پودے ایک ساتھ رکھے جاسکتے ہیں۔ مگر ایک ہی قسم کے پودے ایک ساتھ رکھے جائیں تو زیادہ خوش نما لگیں گے۔
Welcoming Shoots
اب جب کہ آپ نے گھر کو پھول اور پودوں سے سجانے کا سارا ہوم ورک کرلیا ہے تو گھر میں پلانٹ اسٹینڈ رکھنے کی ا بتد اکرنے کے لیے گھر کے Hallway سے بہتر شاید کوئی اور جگہ نہیں ہے۔ اس جگہ کو گھر کا Living فوکل پوائنٹ سمجھا جاتا ہے اور یہاں رکھا گیا پلانٹ اسٹینڈ زیادہ جگہ بھی نہیں لے گا۔
Natural Elements
کافی ٹیبل پر خوبصورت گلا س Vase میں ہر بھرا پودا انتہائی جاذب نظر معلوم ہوتا ہے۔ گلاس کنٹینر کے ساتھ Contrastکے طور پر کسی پرتکلف آرائشی Bowl نما کنٹینر میں رسیلا پودا رکھیں۔ اس کے بعد کمرے کے بےرونق کونے کو کھجور کے درخت جیسے Chrysalidocarpus Lutescens کے ساتھ روشن کریں۔
On The Shelf
اگر کچن سنِک کے پاس کھڑکی نہیں ہے تو اس کے نعم البدل کے طور پر دیوار کے ساتھ شیلف بنائیں اور اس میں مختلف اقسام کے گلدان رکھ دیں۔انھیں پانی دینا بھی انتہائی آسان ہوگا۔