• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہت سے لوگوں کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد اپنا گھر بنانا ہوتا ہے، تاہم مالی استطاعت کے مطابق گھر ڈھونڈنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔ اپنے گھر کا خواب سب کا ہوتا ہے۔ آخر کوئی بھی ساری زندگی کرایہ نہیں بھرنا چاہتا کیوں کہ یہ پیسہ سرمایہ کاری میں نہیں جاتا۔ ہرچند کہ، آپ ہمیشہ کوئی بڑا سا اپارٹمنٹ، گھر یا دس خواب گاہوں والا محل نہیں خرید سکتے۔ 

اب گھروں کی تعمیر مزید جدید اور خریداروں کی ضروریات کے مطابق کی جاتی ہے۔ تو یہ وقت ہے کہ آپ متبادل آپشنز پر غور کرنا شروع کردیں اور گھر کی ملکیت کا خواب حقیقت بنانے کی نئی راہیں تلاش کریں۔ اس بارے میں سوچتے ہوئے، آج ہم آپ کے لیے خاص مشورے لائے ہیں، جو اپنا ذاتی گھر چاہتے ہیں یہ مشورے ان کے خوابوں کو تعبیر دے سکتے ہیں۔

یہ مشورے خالصتاً ان افراد کے لیے ہیں، جن کے پاس بجٹ محدود ہے، تاہم وہ اس محدود بجٹ میں اعلیٰ ذوق کاحامل گھر بنانا چاہتے ہیں، تو آئیے کم قیمت دلکش گھروں کی تعمیر کے کچھ آئیڈیاز پر بات کرتے ہیں۔

لکڑی کا گھر

یہ ایک حسین گھر ہے، جسے پائیدار ہونے کے باعث بہت سے لوگ قبول کرتے ہیں۔ اس قسم کی تعمیرکے لیے خاص درخت بھی لگائے جاتے ہیں۔ اس کا انداز دیہی سے لے کر جدید اور سادہ بھی ہو سکتا ہے کیوں کہ یہ مواد کسی بھی منصوبے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بانس کا گھر

بانس وہ مادہ ہے، جسے سادی دنیا میں مختلف ڈیزائنز میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آج کل اسے رہائشی تعمیرات میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس لیے فرش، چھت، فرنیچر اور اب بیرونی دیواروں میں بھی اسے دیکھا جا سکتا ہے۔

اینٹوں کا گھر

اینٹیں گھر کو تازہ رکھنے کے لیے بہترین مواد ہیں اور آواز کا راستہ بھی روکتی ہیں۔ آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ آپ دیہی انداز چاہتے ہیں یا دیواروں پر رنگ کریں گے۔

ایک منفرد گھر

اس گھر کی چھت ایک ایسا منصوبہ ہے جسے ہر دن بنایا جاتا ہے۔ یہ گھاس پھونس سے ڈھکا ہے جو دھوپ کی شدت سے بچاتا ہے۔ دیواریں آپ کی پسند کے مواد سے بنائی جا سکتی ہیں۔ لکڑی کے ڈھانچے کے ساتھ ٹائلز استعمال کی جا سکتی ہیں۔ایک حسین، سستا اور پائیدار ڈیزائن۔

پتھر اور بجری سے بنا گھر

آپ بجری کا ڈھانچہ بنا سکتے ہیں، جس کے کنارے پتھر سے ڈھکے ہوں۔ گھاس کی تہہ سے ڈھکا یہ ماحول دوست گھر قدرتی اور نہایت منفرد ہے۔

پتھر کا گھر

اب اگر آپ کو کوئی بھی ماڈل اچھا نہیں لگا تو آپ پتھر کا گھر تعمیر کر سکتے ہیں۔ یہ ہوا دار اندرونی حصے والا سادہ مگر فعال ڈیزائن ہے۔ پتھر کے گھر گرمیوں کے موسم میں اندر کے ماحول کو ٹھنڈا رکھتے ہیں اور سردیوں کے ماحول میں گھر کو گرم۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پتھر بہت اچھا Insulatorتصور کیا جاتا ہے، جو اپنے اندر باہر کے موسم کو جلد اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔

جدید اور منفرد

جدید بلاکس کے ساتھ فرش اور بالکونی بنی ہے۔ جو ارد گرد کی قدرتی زمین کی تزئین کے پیچھے خوشگوار محسوس ہوتی ہے۔ بالکونی، سفید دیواروں کے ساتھ مل کر شیشے کی دیواروں کو ایک جدیدساخت فراہم کرتی ہے۔

ایک خوبصورت گھر

تھوڑی سی زیادہ سرمایہ کاری کے ساتھ، اس خوبصورت گھر کا خواب دیکھنا اب ممکن ہے۔ یہ جائیداد ایک جدید اگواڑ پر مشتمل ہے، جو لکڑی کی تفصیلات کے ساتھ جدید منظر پیش کرتی ہے اورسورج کی تیز روشنی کو روکتی ہے۔ 

ایسے بلاکس جو گھر کا آرکیٹیکچرل مرکب بناتے ہیں، اوپر والی سطح پر ہیں جس میں بالکونی کے لیےجگہ کی گنجایش ہوتی ہے اور عمودی طور پر قریبی بلاک کے ساتھ بنے اگواڑ کو بھی ناقابل یقین بناتا ہے۔

خوبصورت داخلہ نے اس ماحول کو مربوط کیا ہے، جو خاندان کے لیے آرام دہ جگہ کی ضمانت دیتا ہے۔کمرے میں شیشے کی دیواریں، سیڑھی کی جگہ قدرتی روشنی کو گھر کے اندرلاتی ہیں۔ کھانے کا کمرہ، باورچی خانہ میں فوری داخل ہونے کے لیے فعال ڈیزائن لیے ہوئے ہے۔ 

اس کے پیچھے باہر نکلنے کی جگہ میں سلائیڈنگ دروازہ اور آرام کرنے کے لیے جگہ ہے۔ اب ہم عمودی باغ کی بات کرتے ہیں، جو پوری کنکریٹ دیوار تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ حیرت انگیز ڈیزائن ایک زیادہ خوشگوار جگہ کی ضمانت دیتاہے، اس طرح ایک خوشگوار اور جدید گھر خوش آمدید کرنے کے لیے تیار ہے۔

فنکشنل اور خوبصورت

اوپری حصے میں شمسی پینل شامل کیے گئے ہیں۔ جو پانی کو گرم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ بارش کے پانی کی نکاس کے لیے پرنالے بنائے گئے ہیں، جو قدرتی وسائل کے اچھے استعمال کی ضمانت دیتے ہیں۔ اقتصادی، ماحولیاتی اور جدید، بلاشبہ یہ بہت سے لوگوں کے لیے بہت اچھےخواب کا احساس ہے۔