بجلی کے بلوں میں بھاری اضافے سے متعلق امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے آج منصورہ، لاہور میں اجلاس طلب کر لیا۔
جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک گیر کامیاب شٹر ڈاؤن کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
سیکریٹری اطلاعات نے بتایا ہے کہ جماعتِ اسلامی نے حکومت کو رات 12 بجے تک کا وقت دیا تھا، پُرامن ہڑتال آغاز ہے، مطالبات تسلیم ہونے تک تحریک جاری رہے گی۔
قیصر شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ اجلاس میں سراج الحق آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔