• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی میں شک کی بناء پر افغان نوجوان کے کان کاٹ دئیے گئے

صوابی(نمائندہ جنگ ) گائوں گنگو ڈھیر میں شک کے بناء پر یک افغان نوجوان کے کان کاٹ دئیے گئے ،ملزمان اپنے ساتھ کٹے ہوئے کان لے گئے پولیس تھانہ پر مولی میں 28 سالہ متاثرہ افغان مہاجر لڑکے لعل خان ولد لعل زمان نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گذشتہ صبح اپنے گھر میں  سورہا تھاکہ اس دوران مبینہ ملزمان افغان مہاجرین زمان خان، حسن خان، عباس خان،توراگئی، خوشحالے، عمر خان ، طاہر خان، اولا خان،تاج ملک ، امین خان اور دولت میرے گھر میں گھس آئے اور مجھے زبردستی پکڑ کر چھری سے میرے کان کاٹ دئیے جبکہ ایڑھی کاٹنے کی کوشش بھی کی گئی متاثرہ لڑکے کا کہنا تھا کہ ملزمان اپنے ساتھ کٹے ہوئے کان بھی لے گئے ہیں ،تھانہ پرمولی میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تازہ ترین