صوابی( نمائندہ جنگ )صوابی جہانگیرہ روڈ پر بجلی کی پول پر موٹر کار چڑ ھ جانے سے چار افراد شدید زخمی ہو گئے جب کہ پول گرنے سے پانچ فیڈرز رپر بجلی کی سپلائی مکمل طور پر منقطع رہی تفصیلات کے مطابق جمعہ کی دو پہر گیارہ بجے کالا کے مقام پر ایک موٹر کار بجلی کے مین پل پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں بجلی پول گر گئی جب کہ کار میں سوار خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے پول گرنے سے صوابی گرڈ اسٹیشن سے پنج پیر ، باچا خان میڈیکل کمپلیکس ، شاہ منصور ، زیدہ ، مرغز اور گاڑ کے علاقوں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی جو آخری اطلاعات تک منقطع رہی ۔