• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا، احتجاج میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ پرسوں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی، بجلی کے بلوں میں اضافے پر لوگوں نے اپنا ردِعمل ظاہر کیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ لوگوں نے زبردست تحریک کا آغاز کیا ہے، کچھ لوگوں نے کوشش کی تھی کہ 2 ستمبر کی ہڑتال نہ ہو۔

انہوں نے کہا ہے کہ تمام مارکیٹیں بند رہیں، پُر امن احتجاج ہوا، کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس پر بھی احتجاج کریں گے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ تمام پارٹیاں اتحاد بناتی ہیں صرف جماعتِ اسلامی ہے جو اکیلی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت زیادہ ہے، 9 ہزار سے زائد میگا واٹ جو ہم استعمال نہیں کر سکتے ان کے پیسے عوام دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلے چینی ایکسپورٹ کی گئی، اب اس کا بحران پیدا ہو گیا، تمام محکموں کا فرانزک آرڈر کیا جائے تو سب سامنے آ جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ یہ کہہ کر جان نہیں چھڑائی جا سکتی کہ نگراں سیٹ اپ کے پاس اختیار نہیں، پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے لیے اختیار ہے؟

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بجلی کے بلوں سے ٹیکس کا نظام ختم ہونا چاہیے، اگر سارے ٹیکس بجلی کے بلوں میں لگانے ہیں تو ایف بی آر کیا کر رہا ہے؟

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیپرا کا فیصلہ تھا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی، اگر فیصلے کے بعد بھی کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ کر رہا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہو رہی؟

قومی خبریں سے مزید