نیپال سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ پراکرتی مالا کی خوبصورت لکھائی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پراکرتی مالا جب آٹھویں جماعت میں تھیں تو ان کے ایک اسائنمنٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور اُنہوں نے اپنی خوبصورت لکھائی کی وجہ سے دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
دنیا کی بہترین لکھائی کا اعزاز حاصل کرنے والی اس ہونہار لڑکی نے متحدہ عرب امارات کے 51 ویں اسپرٹ آف دی یونین کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور شہریوں کے لیے ایک مبارکبادی خط تحریر کیا۔
اس تقریب کے دوران پراکرت مالا نے ذاتی طور پر یہ خط سفارت خانے کو پیش کیا۔
گزشتہ برس نیپال میں موجود اماراتی سفارت خانے نے پراکرتی مالا کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹوئٹ کیا۔
اس ٹوئٹ میں پراکرتی مالا کی 51 ویں اسپرٹ آف دی یونین کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کو اپنے ہاتھ سے لکھا مبارکبادی خط پیش کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی گئیں۔
پراکرتی مالا کے ہاتھ سے لکھے اسائنمنٹ کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واقعی ہی یہ لڑکی ایک ایک لفظ کو غیر معمولی خوبصورت انداز میں تحریر کرتی ہے۔
یہاں تک کہ یہ کہنے میں بھی کو مبالغہ آرائی نہیں ہے کہ اس باصلاحیت لڑکی کی خوبصورت لکھائی کو دیکھ کر’کمپیوٹر‘ بھی اپنی لکھائی پر شرمندہ ہوسکتا ہے۔