• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شازیہ مری کا اپنے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان

شازیہ مری - فوٹو: فائل
شازیہ مری - فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے اپنے خلاف بےبنیاد خبریں پھیلانے والوں کو قانونی نوٹسز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ میرے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کو قانونی نوٹسز ارسال کیے جارہے ہیں۔ 

انہوں نے تحریر کیا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے 21 سالہ سیاسی سفر کے دوران خلوص نیت اور لگن کیساتھ انتہائی محنت سے کام کیا ہے۔ 

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ میرا ضمیر مطمئن ہے کہ بطور منتخب ممبر اور وزیر میں نے ایمانداری و دیانتداری سے لوگوں کی خدمت کی ہے۔   


قومی خبریں سے مزید