• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم شاہ خود اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں چلاتیں، بلال شاہ کا تحقیقات میں انکشاف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے پوچھ گچھ کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بتایا ہے کہ حریم خود اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں چلاتیں۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال شاہ سے حریم شاہ کے نام سے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ 

بلال شاہ نے ایف آئی اے کو بتایا کہ حریم شاہ کے نام سے چلنے والے اکاؤئنٹ سے میرا تعلق نہیں۔

تحقیقاتی ادارے نے بلال شاہ کے فون کا فارنزک بھی کروایا۔ 

 بلاول شاہ نے بتایا کہ حریم شاہ خود اپنا اکاؤنٹ نہیں چلاتیں، لیکن کوئی انکی مرضی سے یہ اکاؤنٹ چلا رہا ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ بلال شاہ کو 5 روز تک ایک مقام پر رکھا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید