• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ، پاکستان سمیت 3 ٹیم کل سری لنکا کیلئے روانہ ہوں گی

پاکستان سمیت 3 ٹیمیں کل ایشیا کپ کے باقی میچ کھیلنے کےلیے لاہور سے سری لنکا کےلیے روانہ ہوں گی۔

ایشیا کپ سپر فور کے باقی میچز 9 ستمبر سے کولمبو میں شروع ہوں گے، بھارت پہلے ہی وہاں موجود ہے۔

میزبان پاکستان، بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیمیں کل 7 ستمبر کو خصوصی پرواز سے کولمبو کےلیے روانہ ہو جائیں گی۔

تین ٹیموں کو لے کر جانے والی خصوصی پرواز دن ساڑھے 12 بجے لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوگی۔

اس خصوصی پرواز میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدیداران اور کمینٹیٹرز بھی کولمبو جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید