لاہور (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے صحافی عمران ریاض کو بازیاب کروانے کیلئے آئی جی پنجاب کو19ستمبر تک مہلت دے دی، آئی جی پنجاب پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمران ریاض کی بازیابی کے حوالے سے میرے پاس مثبت معلومات ہیں، آئندہ دس پندرہ دنوں میں خوشخبری دیں گے مہلت دی جائے، عدالت نے ریمارکس دیئے مزید مہلت مانگی جا رہی ہے کوئی پیش رفت بھی ہونی چاہیے؟ آئی جی پنجاب نے کہا چلیں ہمیں دس دن کی مہلت عنایت کردیں، ہم خوشخبری دیںگے۔