• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات، امن وامان سے متعلق گفتگو

اسلام آباد ( آن لائن ) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ملاقات کی ،جس میں گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو صوبہ سندھ کے انتظامی امور اور امن و امان کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا،ملاقات میں گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو کراچی کے تاجروں اور کراچی چیمبر آف کامرس کی طرف سے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے تجاویز پیش کیں،وزیرِ اعظم نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا اور متعلقہ اداروں کو ان تجاویز کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی ہدایات جاری کیں،وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کراچی کے تاجروں کو درپیش تمام مسائل کا حل یقینی بنائے گی،انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ کراچی چیمبر آف کامرس کی تجاویز پر مشاورت کے بعد جلد رپورٹ پیش کی جائے۔