• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Prime Ministers Incompetence Ppp Prepares Reference
وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر فیملی ارکان پارلیمنٹ کو ناہل قرار دلانے کے لیے پیپلز پارٹی پیر کو الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر ے گی۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اہلیہ اور بچوں کے غلط اثاثے ظاہر کیے، وہ آئین کے آرٹیکل 62,63پر پورا نہیں اترتے،نوازشریف، شہبازشریف، اسحاق ڈار، حمزہ شہباز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نااہل قراردیا جائے۔

پی ٹی آئی کے بعد اب پیپلز پارٹی بھی الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرے گی،یہ ریفرنس پیر کو لطیف کھوسہ دائر کریں گے، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اہلیہ اور بچوں کے اثاثے چھپائے، انکم ٹیکس گوشواروں میں بھی غلط بیانی کی،پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا،وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 62/63پر پورا نہیں اترتے،انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں شریف خاندان ساڑھے 6ارب روپے کا نادہندہ تھا، اسٹیٹ بینک نے بھی کہا کہ نادہندہ ہیں الیکشن نہیں لڑسکتے، لیکن انتخابات کے بعد شہباز شریف نے رسیدیں دکھائیں کہ ادائیگی کردی گئی ہے، حکومت میں آنے کے بعد تو کوئی بھی ریکارڈ کلیئر کرا سکتا ہے، شریف خاندان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی ہو سکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنس کے ساتھ تمام ثبوت بھی فراہم کیے جائیں گے۔
تازہ ترین