• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن :حسین نواز کا سوال کرنے والے کو کرارا جواب

London Hussain Nawaz Retorts To Questioner
سعودی عرب میں ملیں لگانے کے لیے رقم کہاں سے آئی؟ اس رقم کی رسیدیں میں تمہیں کیوں دکھاؤں؟ میں یہ سب سپریم کورٹ کے سا منے پیش کروں گا، یا جوڈیشل کمیشن کےروبرو بتاؤں گا۔

یہ تھا جواب وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کا، اس نامعلوم شخص کو، جس نے انہیں راہ چلتے تنگ کرنے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ حسین نواز لندن کی ایک سڑک پر کہیں جارہے ہیں، اس دوران ایک شخص ان کا پیچھا کرتا ہے اور پھر لندن کی سڑک پر ان سے سوالا ت کرنے لگتا ہے، وہ کہتا ہے کہ اسے سعودیہ عرب میں لگائی گئی ملوں کی رسیدیں دکھائی جائیں،حسن نواز بالآخر پلٹتے ہیں اور پھر اس کے سوالات کا جواب دیتے ہیں۔

سیاست دانوں کا خیال ہے کہ اس طرح کی ویڈیوز انہیں بدنام کرنے کی مہم کاحصہ ہے،یہ ایک مخصوص ٹولہ ہے جو سوشل میڈیا کو استعمال کرکے سیاست دانوں کے خلاف اپنی مہم چلا رہا ہے، اس طرح کی ویڈیوز پہلے بھی منظر عام پر آتی رہی ہیں۔
تازہ ترین