• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یارخان: لیاقت پور شمس نہر میں 40 فٹ چوڑا شگاف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

رحیم یارخان کی لیاقت پور شمس نہر میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔

محکمۂ آبپاشی کے مطابق شگاف کے باعث جانوروں کا چارہ، کماد اور کپاس کی فصل متاثر ہوئی ہے، پانی آبادیوں میں داخل ہونے سے بستیاں اور سرکاری اسکول زیرِ آب آ گئے۔

علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کر رہے ہیں۔

دوسری جانب محکمۂ آبپاشی کا کہنا ہے کہ شگاف کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں اور شگاف کو پُر کرنے کے لیے مشینری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید