لاہور(خصوصی نمائندہ)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور براستہ فیصل آباد- کراچی - لاہورکے درمیان چلنے والی شالیمار ٹرین(27اپ28 / ڈاؤن) کراچی کینٹ سے صبح چھ بجے روانہ ہو کر براستہ جہانیاں - فیصل آباد کی بجائے براستہ ملتان فیصل آباد شورکوٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روزرات01بج کر 45 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ اسی طرح 28ڈاؤ ن شالیمار ٹرین لاہور سے صبح چھ بجے روانہ ہو کر اگلے روز براستہ ملتان سے ہوتی ہوئی رات 02 بج کر 45 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔