• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے فروغ کے لیے اقدامات کا آغاز کر رہے ہیں، ڈاکٹر عمر سیف

نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ موبائل فون مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے فروغ کے لیے اقدامات کا آغاز کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں یو ایس ایڈ و سیلیکون ویلی کے اشتراک سے منعقدہ سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن اور مزید 2 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کی تربیت کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

عمر سیف نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کو زیادہ سے زیادہ مراعات و سہولتوں کی فراہمی کا پیکج تیار کیا ہے، آئی سی ٹی سیکٹر میں امریکا سمیت عالمی سرمایہ کاری کے لیے راہ ہموار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت سے مواقع اور نوجوانوں میں صلاحیتیں موجود ہیں، ملک میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔

نگراں وزیر نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے ملک میں دوستانہ ماحول فراہم کر رہے ہیں، فری لانسنگ کے فروغ کے لیے فری لانسرز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری ڈالرز لانے اور لے جانے میں آزاد ہوگی رکاوٹیں دور کررہے ہیں، آئی سی ٹی سیکٹر میں امریکا سمیت عالمی سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید