• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

17 ستمبر کو عوامی تحریک کا ٹھٹھہ میں ریلی نکالنے کا اعلان

گھارو (نامہ نگار) سندھ میں ڈاکو راج زمینوں اور وسائل پر قبضوں غیر مقامی افراد کی آبادکاری سمیت دیگر سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف عوامی تحریک نے 17ستمبر کو عظیم الشان ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا جس کے لیے ضلع بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کر دی گئی ہے اس مد میں عوامی تحریک کے مرکزی صدر لال جروار، مرکزی جنرل سیکریٹری نور احمد کاتیار، عبدالقادر رانٹو ،علی محمد کلمتی ،گھنور خان زئور، مٹھا خان لاشاری ،خالق گندرو، ریاض عباسی، ایوب انہڑ سمیت دیگر رہنماوں نے ایک وفد کی صورت میں گھارو اور میرپورساکرو کے مختلف گوٹھوں کا دورہ کیا گھارو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی قائدین نے کہا کہ سندھ کے وسائل اور زمینوں پر قبضے کرنے لیے سندھ میں بدامنی اور لاقانونیت کی آگ بھڑکائی گئی ہے ملک کے حکمران سندھی عوام کو انتشار میں جھونک رہے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید