• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبو میں پاک بھارت میچ میں شائقین کی عدم دلچسپی، محمد حفیظ مایوس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ پاک بھارت میچ میں شائقین کے نہ آنے پر مایوس ہوگئے۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو میں میچ کھیلا جارہا ہے، جو بارش کے باعث روک دیا گیا۔

کولمبو میں ہونے والی بارشوں کے باعث شائقین کرکٹ نے بھی اسٹیڈیم میں آنے کےلیے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ تماشائیوں کے نہ آنے پر محمد حفیظ نے خالی اسٹیڈیم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔

اس حوالے سے محمد حفیظ نے لکھا کہ شائقین کرکٹ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے میچ میں ایسا رسپانس کبھی دیکھنے میں نہیں  آیا۔

انہوں نے تصویر کے ساتھ ہاتھ جوڑنے کا ایموجی شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ اسٹیڈیم خالی کیوں؟

دوسری جانب ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ میں تماشائیوں کی تعداد کم ہونے کے بعد ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

پریماداسا اسٹیڈیم کے ’سی‘ اور ’ڈی‘ اپر بلاک کی قیمت 1 ہزار سری لنکن روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

لوئر بلاک کی قیمت 5 سو سری لنکن روپے مقرر کی گئی ہے، ٹکٹوں میں کمی کا اطلاق پاکستان اور بھارت کے آج کے میچ پر بھی ہوا ہے۔

اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی قیمت میں کمی کا اطلاق فائنل میچ کے لیے نہیں ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید