• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ میں تماشائیوں کی تعداد کم

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ میں تماشائیوں کی تعداد کم ہونے کے بعد ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

پریماداسا اسٹیڈیم کے ’سی‘ اور ’ڈی‘ اپر بلاک کی قیمت 1 ہزار سری لنکن روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

لوئر بلاک کی قیمت 5 سو سری لنکن روپے مقرر کی گئی ہے۔

ٹکٹوں میں کمی کا اطلاق پاکستان اور بھارت کے آج کے میچ پر بھی ہوا ہے۔

اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی قیمت میں کمی کا اطلاق فائنل میچ کے لیے نہیں ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید