پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی مالی مشکلات مزید سنگین ہوگئیں، ملازمین تاحال اگست کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے اکاؤنٹس منجمد کرنے سے مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حکومت نے فنڈز دینے کا وعدہ کیا ہے، امید ہے اسی ہفتے تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کردی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مہنگائی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پی آئی اے ملازمین کوسخت مشکل کا سامنا ہے۔