• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریز احمد نے نئے ڈرامے سے اپنے منفرد کردار کی جھلک شیئر کردی

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی معروف اداکار، اداکارہ حبا بخاری کے شوہر آریز احمد نے سوشل میڈیا پر نئے ڈرامے میں اپنے منفرد کردار سے متعلق پوسٹ شیئر کی ہے۔

اداکار آریز احمد کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے نئے ڈرامے میں ایک خواجہ سرا کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

آریز احمد یہ کردار نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’میں کہانی ہوں‘ میں ادا کر رہے ہیں۔


اداکار آریز احمد کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے مختلف کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ حبا بخاری نے بھی شوہر کو یہ کردار ادا کرنے پر بہادر قرار دے دیا اور کہا ہے کہ وہ اس ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

حبا بخاری نے شوہر، آریز احمد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید