کراچی(نیوز ڈیسک)کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے کراچی کے مختلف اضلاع میں ڈینگی کے بڑھتے ہوے کیسز کا نوٹس لیا ہے اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ صحت،ڈینگی کنٹرول پروگرام اور ویکڑ بون ڈیزیز اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر فوری نوعیت کے اقدامات کریں اور یقینی بنائیں کہ لاروا پیدا کرنے والے مقامات پر اسپرے پر کیا جائے۔