• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پوست کی کاشت کے خلاف جامع آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ میں پوست کی کاشت کے خلاف جامع آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ،چیف سیکرٹری سندھ نے اے این ایف، پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں پوست کی کاشت کے خاتمے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت منگل کو غیر قانونی پوست کی کاشت کے حوالے پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکرٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت، سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی، بریگیڈیئر عمر فاروق (کمانڈر اے این ایف) اور انسداد منشیات فورس (اے این ایف)، سندھ پولیس، سندھ رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسداد منشیات فورس کے عہدیدار بریگیڈیئر عمر فاروق نے آگاہ کیا کہ 2022میں 35.5ایکڑ، 2023میں 61 ایکڑ اور رواں سال 64ایکڑ پوست کی کاشت کی گئی، جسے تباہ کیا جائیگا۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ 64 ایکڑ پر مشتمل اس پوست کی قیمت تقریباً 650ملین روپے ہے جو اس غیر قانونی کاشت کے خاتمے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید