کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین پروفیسر امیر حسین قادری کی ہدایت پر سندھ بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (SBCC) کی جانب سے 182ویں میٹنگ میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ایسے امیدواروں کو خصوصی فیس کے ساتھ ضمنی امتحانات برائے 2024ء میں شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جو 2008ء سے اب تک اپنے پرچے /پریکٹیکل کلیئر نہیں کرسکے ہیں۔