• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی، بینک الفلاح میں 5 سالہ نیا معاہدہ طے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) اوربینک الفلاح لمیٹڈ کے درمیان بینکنگ سروسز کا 5 سالہ نیا معاہدہ طے پاگیا، جسکے تحت بزرگ پنشنرز کو تمام خدمات مفت فراہم کی جائینگی، معاہدے کا اطلاق 3 فروری 2025ء سے 2 فروری 2030ء تک مؤثر ہو گا۔ ای او بی آئی کے سابق افسر تعلقات عامہ اسرار ایوبی کے مطابق مذکورہ بینک 2015ء سے ای او بی آئی کیلئےخدمات انجام دے رہا ہے، بینک الفلاح کی ملک بھر میں 1,260اے ٹی ایم اور 18,700ون لنک اے ٹی ایم خدمات کیلئے دستیاب ہیں، ای او بی آئی کے بیمہ دار افراد متعلقہ ریجنل آفس سے اپنی پنشن کی منظوری کے بعد اپنے کارآمد اصل قومی شناختی کارڈ اور ای او بی آئی کے جاری کردہ پنشن پیمنٹ آرڈر (پی پی او) کے ساتھ بینک الفلاح کی نزدیکی برانچ سے رجوع کرکے اپنی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد اپنا پنشن والٹ اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید