• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ و بلوچستان کی دو سڑکوں کی تعمیر کے لیے پانچ ارب روپے جاری

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے صوبوں کی دو اہم سڑکوں کی ازسرنو تعمیر اور امپروومنٹ کے لیے ساڑھے چار ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ بلوچستان میں سوئی کے مقام سے ڈیرہ بگٹی تک سڑک کی ازسرنو تعمیر کے لیے دو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس پر اگلے ماہ سے کام شروع کر دیا جائے گا۔ صوبہ سندھ میں سانگھڑ سے نیشنل ہائی وے کو ملانے والی سڑک کی امپروومنٹ کے لیے ڈھائی ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور اس کی تعمیر بھی اگلے ماہ شروع کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ شہید بے نظیر آباد شہر کی مختلف سڑکوں کی استرکاری اور کچھ کی ازسرنو تعمیر کے ڈھائی ارب روپے کے ٹینڈرز جاری ہونے کے بعد مزید کچھ سڑکوں کی استرکاری کے لیے مزید 50 کروڑ روپے کے ٹینڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید