• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی پر حملے میں ملوث ملزم واقعہ کے ایک ہفتے بعد بھی پولیس کی گرفت میں نہ آسکا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )صحافی پر حملے میں ملوث ملزم واقعہ کے ایک ہفتے بعد بھی پولیس کی گرفت میں نہ آ سکا۔تفصیلات کے مطابق کرائم رپورٹر اور پریس کلب کے ممبر ندیم احمد کو 19 نومبر کی شب آفس کے گیٹ پر مسلح ملزم گولی مار کر فرار ہوا تھا۔ندیم احمد کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا آپریشن ہوا تھا۔کراچی پولیس واقعہ کے ایک ہفتے بعد بھی حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔پولیس افسران کی جانب سے دعوے کیے گئے تھے کہ ملزم کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا تاہم تاحال پولیس اندھیرے میں تیر چلا رہی ہے اور عملاً اس حوالے سے کوئی پیش رفت بھی سامنے نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ شہر میں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی موجود ہیں تاہم پولیس تاحال روایتی بیانات سے آگے نہیں بڑھ سکی ہے۔کراچی پریس کلب،کراچی یونین آف جرنلسٹس اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن نے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید