• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں بڑے خون خرابے کا پلان بنایا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں بڑے خون خرابے کا پلان بنایا ہے جو نریندر مودی اور نیتن یاہو کا ایجنڈا ہے، جس کا مقصد ملک کو معاشی طور پر تباہ کرکے یہاں بھی غزہ ، شام، لبنان اورعراق جیسی صورت حال پیدا کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں رینجرز ، ایف سی اور پولیس اہلکاروں پر مظاہرین کی جانب سے براہ راست فائرنگ سے ثابت ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت طالبان کے ہاتھوں میں ہیں جو پاکستان کو یر غمال بناکر ملک کے مختلف شہروں میں افغانستان جیسے حالات پیدا کر کے خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں، اداروں میں انتشار پیدا کرنے میں ناکامی کے بعد اب وہ ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید