• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹینرز، ٹرک پکڑنے سے یومیہ کروڑوں کا نقصان، پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل

اسلام آباد (این این آئی )پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل نے کہا ہے کہ کنٹینرز اور ٹرک پکڑے جانے سے ہمارا روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، حکومت روڈ بند کرنے کے لیے ریاست کے اداروں اور وسائل کو استعمال کرے۔مرکزی صدر پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل تنویر احمد جٹ نے کہا کہ پولیس نے 4 روز سے ہزاروں لوڈ کنٹینر اور ٹرک روڈ بند کرنے کے لیے پکڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیشتر ٹرک ادویات، سبزیاں، پھل، الیکٹرونکس اور امپورٹ ایکسپورٹ کے سامان سے لوڈ ہیں، اگر ہمارے لوڈ کنٹینرز اور ٹرکوں کو مشتعل مظاہرین نے لوٹ لیا تو حکومت ذمہ دار ہو گی۔تنویر احمد جٹ نے کہا کہ لوڈ کنٹینرز اور ٹرک کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں، حکومت روڈ بند کرنے کے لیے ریاست کے اداروں اور وسائل کو استعمال کریں۔انہوں نےکہاکہ گڈز ٹرانسپورٹ کا شعبہ پہلے ہی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تباہ ہو چکا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید